ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلسطینی طالب علم رہ نما کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال

فلسطینی طالب علم رہ نما کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال

Sun, 25 Mar 2018 11:52:51    S.O. News Service

رام اللہ 24مارچ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ایک نوجوان فلسطینی طالب علم رہ نما نے بلا جواز قید اور غیرانسانی سلوک کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ عمر الکسوانی کی بھوک ہڑتال کا آج پانچواں روز ہے۔ نمائندہ کے مطابق ’کلب برائے اسیران‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمر الکسوانی نے پانچ روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ عمر الکسوانی مغربی بیت المقدس میں قائم المسکوبیہ‘ حراستی مرکز میں پابند سلاسل ہیں۔انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ عمر الکسوانی نے جج کو بتایا کہ دوران حراست اسے غیرانسانی سلوک کا سامنا رہا ہے۔ تنگ اور تاریک ٹارچر سیل میں اسے بنیادی انسانی سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا ہے، جس پر اس نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ عمر الکسوانی کو اسرائیلی فوج نے دو ہفتے قبل حراست میں لیا تھا۔ ان کا تعلق غرب اردن میں بیرزیت یونیورسٹی سے ہے اور وہ طلبہ کونسل کے سربراہ ہیں۔ اسرائیلی فوج ان کے خلاف ایک خفیہ کارروائی کے تحت مقدمہ تیار کرنے کوشش کررہی ہے۔


Share: